Live Updates

وزیر اعظم نوازشریف کے لب و لہجے سے خوف اور مایوسی جھلک رہی ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 12:52

وزیر اعظم نوازشریف کے لب و لہجے سے خوف اور مایوسی جھلک رہی ہے۔ پی ٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق نے وزیر اعظم نواز شریف نے بنوں میںخطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کے لب و لہجے سے خوف اور مایوسی جھلک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہے وزیر اعظم جائیں گے نہیں، اہتمام سے رخصت کرنا ہو گا،۔ نعیم الحق کا کہنا تجا کہ جو کچھ بھی ہوجائے وزیر اعظم کو قوم کی لوٹی یوئی رقم کا حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈوبتا وزیر اعظم تنکے کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے ، ایک ہی منصوبے کا چار، چار مرتبہ اعلان کر کے عوام کوبے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بنوں کی عوام کو ائیر پورٹ کا لالی پاپ دے دیا گیا ہے لیکن عوام نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کا عملی جنازہ نکلتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ سیاسی یتیم کو ہمیشہ ہی سے سر پرست کی ضرورت رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات