آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے

دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی،دہشتگرد تعلیمی درسگاہوں،مواصلاتی افراسٹرکچر کی تباہی اور اغوا،قتل کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 مئی 2016 18:14

آرمی چیف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ،دہشت گردوں کا تعلق ..

راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مئی۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے 11دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دہشتگرد تعلیمی درسگاہوں،مواصلاتی افراسٹرکچر کی تباہی اور اغوا،قتل کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

ان 11دہشتگردوں میں سردار علی ولد محمد اکرم خان، شیر محمد خان ولد احمد خان،رضوان اللہ ولد تاج میر خان، گل رحمان ولد زرین،محمد ابراہیم ولد مسین،محمد جواد ولد محمد موسی،محمدعمرولد دلیل خان، حمید اللہ ولد محمد غازی،رحمت اللہ ولدعمردین، محمد نبی ولد دلاورشاہ، مولوی دلبر خان ولد کاشکرشامل ہیں۔