وز یر اعظم نواز شریف کا خوشنود علی خان کو ٹیلی فون ، والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار ، فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزراء ،ارکان سینٹ اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی تعزیت کیلئے رہائشگاہ پر آمد

منگل 3 مئی 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) معروف دانشور صحافی اینکر پرسن و چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت و دوپہر خوشنود علی خان کی والدہ ماجدہ بیرسٹر عمار خوشنود اور مینجنگ ایڈیٹر صحافت و دوپہر اویس خوشنود کی دادی محترمہ کی وفات پر وزیر اعظم نواز شریف نے خوشنود علی خان کو ٹیلی فون کر کے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت کر نے سمیت فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کیلئے بارگاہ الہٰی میں دعا بھی کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگروزراء ،ارکان سینٹ اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی تعزیت کیلئے رہائشگاہ پر آمد کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف دانشور صحافی اینکر پرسن و چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت و دوپہر خوشنود علی خان کی والدہ محترمہ جو کہ گذشتہ سے پیوست روز خالق حقیقی سے جا ملیں انکی تعزیت کیلئے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے پیر اشرف رسول ، قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق ، سیکرٹری قومی اسمبلی عبدالجبار ، مسلم لیگی رہنماء سلیم سیف اللہ ، چوہدری اکرم کی سربراہی میں او جی ڈی سی ایل کے وفد، چوہدری عبدالرؤف، چوہدری ریاست علی ڈوگراور ملک اسد اللہ ، سردار عظمت اللہ صدر ہائی کورٹ بار روالپنڈی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنما انکی رہائشگاہ پر آئے اور چیف ایڈیٹر صحافت و دوپہر خوشنود علی خان سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمتوں کے سایہ سے نوازے اور پسماندگان کو صبر جمیل و صمیم سے سرفراز کرے ۔