آزادی صحافت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور حکومت اس حوالے سے میڈیا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،حکومتی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان کا آرآئی یوجے کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

منگل 3 مئی 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور حکومت اس حوالے سے میڈیا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حکومتی سطح پر صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام عالمی یوم صحافت کے موقع پرآرآئی یوجے کی جانب سے ”پریس فریڈم ان پاکستان“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صحافت کسی بھی ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حق گوئی سے انسانیت کی فلاح و بہود ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کی فلاح وبہود کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے آج پاکستان میں صحافت ایک مکمل آزادی کا نام ہے ۔

اے این پی کے سینئر رہنماء سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کے تقدس کو برقرار رہنا چاہیے ۔سیمینار میں ایم ڈی اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء مسعود ملک سابق مشیر فاروق اعوان ،سابق وزیر جے سالک، ،ترجمان عوامی تحریک عمرریاض عباسی،صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈاکٹر آفتاب سلہری، ڈائریکٹر ریڈیو کنیز فاطمہ، سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی، مطیع اللہ جان،ستار خان،جمیل مرزا،اشفاق ساجد سمیت ملک بھر سے صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔سیمینار میں صدر آر آئی یو جے شکیل احمد اور جنرل سیکرٹری فدا شیرازی نے استقبالیہ دیا۔سیمینار کے اختتام پر تمام سینیئر صحافیوں کو شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔