اپوزیشن حکومتی ٹی او آرز کو مسترد چکی ہے ، احتساب کا آغاز وزیر اعظم سے ہو گا۔ اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 11:17

اپوزیشن حکومتی ٹی او آرز کو مسترد چکی ہے ، احتساب کا آغاز وزیر اعظم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد ایک اچھا آغاز ہے،اپوزیشن حکومتی ٹی او آر کو مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضیاءالحق کے لے جب ایم آر ڈی بنی تھی تو اس وقت اپوزیشن میں کم ہم آہنگی تھی۔ لیکن اس مرتبہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اتفاق رائے سے ٹی او آر بنائے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کا آغاز وزیر اعظم نواز شریف سے ہو گا۔نوازشریف جب وزیر اعلیٰ تھے تب سے اب تک کے ٹیکس اور آمدنی سے متعلق آگاہ کیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اپوزیشن کی جانب سے مرتب کردہ ٹی او آرز پر خود احتساب کے لیے پیش کریں گے تو ہم تسلیم کر لیں گے کہ شاید انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے 1985سے اب تک کتنا ٹیکس ادا کیا جبکہ 1985سے اب تک بنائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں۔اگر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تو پیسہ کیسے بنایا گیا یہ بتایا جائے۔ اعتزاز احسن کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹے نے تسلیم کیا کہ اربوں روپے کی جائیداد بیرون ملک موجود ہے۔ پانامہ پیپرز میں جتنے نام آئے ہیں ان سب کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے مالک اور پردے کے پیچھے جو بھی ہیں ان کو سامنے لایا جائے۔ میاں صاحب پارلیمنٹ میں آ کر ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نندی پور پراجیکٹ تین سوملین سے آٹھ سو ملین ڈالر پر لے گئے ہیں۔ اگر آپ پارسا بنتے ہیں تو ہمارے پیش کیے گئے ٹی او آرز پر متفق ہو جائیں۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ محض دو جماعتیں وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے پر متفق نہیں ہیں، باقی نو جماعتیں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کے مطالبے پر متفق تھیں۔

متعلقہ عنوان :