Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین نے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 11:31

پی ٹی آئی چئیر مین نے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان لاہور جلسے میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد سے پریشان ہیں جس کے باعث فی الوقت فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں خواتین پرلیگی غنڈوں کے حملوں کے بعد پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ گیا ہے ، عمران خان نے کہا کہ خواتین پر یہ حملے مرکزی سیاست میں خواتین کے کردار کو محدود کرنے کی گھناﺅنی سازش ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد پر خواتین اور فیملیز نے شرکت کی تھی، 126 دن کے دھرنے میں خواتین کے ساتھ کسی نے بد سلوکی نہیں کی نہ ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملوں میں پولیس کے کردار سمیت دیگر پہلوﺅں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ خواتین سے بد سلوکی کرنے والے غنڈوں کا تعلق خواہ پی ٹی آئی سے ہی کیوں نہ ہو، انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 9مئی کو پشاور اور11 مئی کو انشا اللہ بنوں میں خطاب کروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات