فیصل آباد، صنعتکاروں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم کی ہدایت ٹیکسٹائل پروسیسنگ سیکٹر کو سال بھر گیس سپلائی جاری رہے گی ،

گیس پریشر کم ہونے والے علاقوں میں گیس پریشر شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، جنرل منیجر ایس این جی پی ایل حنیف رامے

بدھ 4 مئی 2016 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) صنعتکاروں کیلئے خوشخبری ،وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر MCF 1200 آر ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ سیکٹر کو سال بھر گیس سپلائی جاری رہے گی ، انڈسٹریل نئے کنکشن بھی بحال کرنے کی پالیسی بحال کرکا فیصلہ اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریل ایریا جہاں گیس پریشر کم ہونے کی شکایات ہیں اسے فوری حل کرکے گیس پریشر شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے آن لائن کے مطابق ان باتوں کا اظہار SNGPL فیصل آباد کے نئے جنرل مینجر محمد حنیف رامے نے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما ) کے وفد کے ساتھ دوران اجلاس بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

اجلا س میں SNGPL کی طرف سے شاہد اقبال سینئر انجنئیر میٹرنگ، سہیل عابد ایگزیکٹو انجنئیربلنگ ،خرم شہزاد سنئیر سیلز آفیسر نے بھی شرکت فرمائی ۔

(جاری ہے)

جنرل مینجر SNGPL نے مزید کہا کہ اس وقت 450-475 MCF آرا- ایل- این- جی سسٹم میں ڈالی جاری ہے جو آئیندہ موسم سرما آنے تک MCF 1200 آر ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس کی وجہ سے موسم سر مامیں ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس سپلائی جاری ر ہے گی ،سسٹم میں 1200MCF RLNG شامل ہو نے پر انڈسٹریل نئے کنکشن بھی بحال کرنے کی پالیسی جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔

انہوں ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے نمائیندہ تنظیم اپٹپما کی کاوشوں کو سہراہا۔ اس سے پہلے چوہدری حبیب احمد گجر چےئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے محمد حنیف رامے کی فیصل آباد بطور جنرل مینجر SNGPL تعیناتی پر انہیں مبارک باد دی اور ٹیکسٹائل کو کوٹہ سسٹم کے تحت 100 فیصد گیس سپلائی دینے پر SNGPL فیصل آباد ریجن آفس کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

چوہدری حبیب احمد کی سابقہ GIDC کو موخر کرنے کی بات پر جنرل مینجر SNGPL نے کہا کہ معاملہ وفاقی سطح پر التواء کا شکار ہے لہذا اسے وہاں سے ہی حل کروایا جائے۔ فیڈمک انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سپلا ئی پر بات کرتے ہوئے جنرل مینجر SNGPL نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں جو بھی مالکان گیس کنکشن لینا چاہتے ہیں اسے کنکشن دیا جائیے گا۔