کسی ایک کے ٹی او آرز نہیں چلیں گے‘ متفقہ ٹی او آرز کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں،پانامہ پیپرز میں چین‘ روس اور پاکستان کی قیادت کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، یہ ایک بین الاقوامی کھیل ہے جس کا مقصد اقتصادی راہداری کو روکنا ہے، اس معاملے میں اپوزیشن نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک حصے نے پورے ملک میں دھول اڑا کر اور وزیراعظم کا میڈیا ٹرائل کرکے اپنی سیاست چمکائی، پانامہ پیپرز میں نواز شریف کا نام نہیں
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
بدھ 4 مئی 2016 22:41
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی ایک کے ٹی او آرز نہیں چلیں گے‘ متفقہ ٹی او آرز کیلئے ہم اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں‘ وزیراعظم نواز شریف ہر سال اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کراتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں چین‘ روس اور پاکستان کی قیادت کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی کھیل ہے جس کا مقصد اقتصادی راہداری کو روکنا ہے۔ اس معاملے میں اپوزیشن نے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ایک حصے نے پورے ملک میں دھول اڑا کر اور وزیراعظم کا میڈیا ٹرائل کرکے اپنی سیاست چمکائی۔(جاری ہے)
پانامہ پیپرز میں نواز شریف کا نام نہیں‘ اگر اپوزیشن کو شک ہے تو وہ پارلیمنٹ میں آکر وزیراعظم سے سوال پوچھ سکتی تھی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ہر سال اثاثوں کے گوشوارے جمع کراتے ہیں‘ ان گوشواروں میں تمام اثاثوں کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں جو الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔ پانامہ پیپرز کی آڑ میں لگائے گئے الزامات پر وزیراعظم نے اپوزیشن کے مطالبے پر سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے لئے ٹی او آرز ہمیشہ حکومت ہی بناتی ہے۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرلی۔ اگر اپوزیشن کو ان ٹی او آرز پر اعتراضات ہیں تو ہمیں بھی ان کے ٹی او آرز پر تحفظات ہیں کیونکہ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں تمام سوالات وزیراعظم نواز شریف کے گرد گھوم رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی ایک کے ٹی او آرز نہیں چلیں گے۔ متفقہ ٹی او آرز بنانے کیلئے ہم اپوزیشن سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے مناسب ٹائم لائن طے کریں گے جس سے چور سامنے آجائیں گے اور باقی لوگ گندے نہ ہوں۔ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں مگر ان کے بچوں کے نام ہیں۔ اس پیپرز میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے لوگوں کے بھی نام شامل ہیں۔ سب کی چھان بین ہو جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے تمام لوگوں کو چور کہا جارہا ہے۔ یہ بات غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن ہمیں یہ یقین دہانی کرائے کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن جو بھی فیصلہ دے گی وہ انہیں قبول ہوگا۔ حکومت نے کہہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے کمیشن کا فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کا مقصد پانامہ لیکس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے کیونکہ اس معاملے پر اپوزیشن نے ہماری بات سنے بغیر سڑکوں پر آکر دھول اڑانا شروع کردی تھی۔ پیپلز پارٹی کے ایک گروہ اور پی ٹی آئی نے ہمیں مجرم قرار دے کر میڈیا ٹرائل شروع کردیا تھا۔ ان دوستوں کو چاہیے کہ الزام کو الزام اور شک کو شک رہنے دیں‘ جج بن کر فیصلے مت سنائیں۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.