لاہور : کاہنہ میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی پر ڈی ایس پی زیر حراست
سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 11:12
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : کاہنہ میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر کے ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس کے بعد ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معاملے پرتین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جبکہ غیر ذمہ دارانہ رویہ پر ڈی ایس پی عمران بابر کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔(جاری ہے)
ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس
کاہنہ کے علاقہ میں 14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے کہا ہے کہ کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ لڑکی سے زیادتی نہیں کی ،مجھے آئی جی آفس سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ الزام لگانے والی لڑکی اور ڈی ایس پی کے طبی معائنے کے ساتھ وقوعہ کی جگہ سے بھی شواہد اکٹھے جائیں گے جسکی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے قائم کی جاسکے گی ۔
پولیس کا موقف
اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن عمارہ اطہر نے کہا کہ عمران بابر جمیل پولیس کے ڈی ایس پی ہیں اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے الزام کے بعد نہ صرف لڑکی بلکہ ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کا بھی طبی معائنہ کے ساتھ وقوعہ کی جگہ سے بھی شواہد اکٹھے کئے جائیں گے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.