Live Updates

پی ٹی آئی رہنما سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت، ملزم نے اعتراف جُرم کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 11:48

پی ٹی آئی رہنما سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت، ملزم نے اعتراف جُرم ..

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کی تحقیقات جاری جبکہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سورن سنگھ قتل کیس میں ایک اہم پیس رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سورن سنگھ قتل کیس میں گرفتار ملزم عالم خان اور اس کے ساتھی نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما بلدیو کمار نے اپنا جُرم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر سورن سنگھ کو کچھ روز قبل فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سورن سنگھ کو سیاسی بد نیتی پر قتل کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :