رواں برس 69 ہزار 534 خوش قسمت اُمیدوار حج کریں‌گے۔ وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف رضا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 مئی 2016 16:34

رواں برس 69 ہزار 534 خوش قسمت اُمیدوار حج کریں‌گے۔ وزیر برائے مذہبی امور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 مئی 2016ء) : سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کے موقع پروزیر مذہبی امور سردار یوسف رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ برس کی طرح ااس سال بھی حج کے لیے اُمیدواروں کی جانب سے آن لائن درخواستیں وصول کی گئیں۔رواں سال 2لاکھ80ہزار817 اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

وزیر برائے مذہبی امور ے بتایا کہ رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت 69ہزار534عازمین حج ادا کریں گے۔ کامیاب درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔شکایت پر درخواست گزار وزارت مذہبی امور سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جبکہ کامیاب نہ ہونے والے امیدوار اپنی جمع شدہ رقم کو آئندہ کل سے متعلقہ بنک برانچ سے واپس لے سکتے ہیں، حج درخواستوں کی مد میں جمع شدہ رقم کو شریعہ اکاﺅنٹس میں رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحت پچاس فیصد کوٹہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :