احتساب کا آغاز ہوناچاہیے ،معاملہ اپوزیشن کی طرف سے لیٹ ہورہا ہے ‘چوہدری نثار علی خاں
ایم کیوایم کارکن سے متعلق انکوائری سندھ حکومت کا کام ہے وفاقی حکومت کے اختیارات بہت محدود ہوتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ایم کیو ایم کی شکایت دور کی جائے ‘وفاقی وزیر داخلہ
جمعرات 5 مئی 2016 22:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خاں نے کہا ہے احتساب کا آغاز ہوناچاہیے اسی لئے حکومت نے پانا ماپیپرز کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنادیا ہے لیکن اپوزیشن کنفیوز تھی اور بار بار اپنے مطالبات تبدیل کرتی رہی ،کبھی کہتے تھے کہ اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کرے کبھی ان کی طرف سے کہا جاتا تھا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی تحقیقات کریں اور پھر ان کی طرف سے کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف اس معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو کمیشن بنانے کیلئے خط لکھ دیں حکومت کلیئر تھی تو اسی وقت وزیراعظم نوازشریف نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا اور اپنے ٹی او آز بھی دیدیے۔
لیکن یہ معاملہ لیٹ صرف اپوزیشن کی طرف ہوا ہے ۔(جاری ہے)
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم اب بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات طے کرنے کیلئے تیار ہیں اور اپوزیشن بھی چاہے تو اس معاملے کو حل کیا جاسکتا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے جو ٹی او آرز پیش کئے گئے ہیں ان میں صر ف ایک بندے کے احتساب کی بات کی گئی ہے لیکن جو ہم نے ٹی او آر ز پیش کئے ہیں ان میں سب کے احتساب کی بات ہے۔
اس بات پر اپوزیشن میں ابھی تک جو بھی ابہام پا یا جار ہا ، ہم اس کو بھی سلجھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ اگر چوری کا مال ہوتو انسان چھپاتا ہے یا چوری کے پیسے سے کوئی چیز خریدی ہوتو لوگوں کے سامنے نہیں لائی جاتی۔ لیکن شریف فیملی نے مے فیئرزا پارٹمنٹ کو کبھی نہیں چھپایا اور اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کردیا ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کارکن سے متعلق انکوائری سندھ حکومت کا کام ہے وفاقی حکومت کے اختیارات بہت محدود ہوتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایم کیو ایم کی شکایت دور کی جائے ۔انہوں نے طالبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کو مذاکرات پر لانے کیلئے پاکستان کااثر و رسوخ محدود ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن مشکلات کے باوجود درست سمت میں چل رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.