صحت ، تعلیم اور پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی حکو مت کی اولین تر جیحا ت ہیں ‘رفیق رجوانہ

جنو بی پنجاب میں صحت کی سہو لیا ت کو بہتر بنا نے پر خصوصی تو جہ د ی جا رہی ہے ،نئے ہسپتا لو ں کی تعمیر ،موجو دہ ہسپتا لو ں کی اپ گر یڈ یشن اور ڈا کٹر ز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے ،،حکو مت کے ساتھ سا تھ پرائیویٹ وفلا حی ادا رو ں کا صحت کے شعبہ میں خد ما ت فرا ہم کر نا انتہا ئی احسن اقدا م ہے

جمعرات 5 مئی 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء ) گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے کہا ہے کہ صحت ، تعلیم اور پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی حکو مت کی اولین تر جیحا ت ہیں ،جنو بی پنجاب میں صحت کی سہو لیا ت کو بہتر بنا نے پر خصوصی تو جہ د ی جا رہی ہے ،نئے ہسپتا لو ں کی تعمیر ،موجو دہ ہسپتا لو ں کی اپ گر یڈ یشن اور ڈا کٹر ز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے ،حکو مت کے ساتھ سا تھ پرائیویٹ وفلا حی ادا رو ں کا صحت کے شعبہ میں خد ما ت فرا ہم کر نا انتہا ئی احسن اقدا م ہے ،بختا ور امین میڈ یکل کا لج کا قیا م ایک بڑی کامیا بی اور اس خطے کیلئے ایک نعمت ہے ۔

انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر بختاور امین میڈ یکل اینڈڈ ینٹل کالج کی افتتا حی تقریب میں صدر پا کستا ن ممنو ن حسین کے خطا ب سے قبل اپنی تقریر میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفا قی وزیر فو ڈ سکیو رٹی سکند ر حیا ت بو سن ،بانی بختاور امین میمو ر یل ٹر سٹ میا ں محمد رشید ، چیئرمین بو رڈ بختا ور امین ٹرسٹ کامران رسول ،ممبر بو رڈ انضما م الحق ، پر نسپل بختاور امین میڈ یکل کا لج ڈا کٹر سمیع اختر ،کمشنر ملتا ن ڈویژن کیپٹن (ر) اسد اﷲ خا ن بھی مو جود تھے ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مخیر حضرات کو فلا حی کاموں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینا چا ہیے اور انسا نیت کی خد ما ت کے جذ بہ سے شعا ر ہو نا چا ہیے ۔دکھی انسا نیت کی خدمت سے اﷲ تعالی بھی را ضی ہو تا ہے اور انسا ن کو حقیقی را حت اور سکو ن بھی ملتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو آ گے آ نا چا ہیے اور ٹر سٹ کی صو رت میں ہسپتا ل اور میڈ یکل کا لجز بنا نے چا ہیے ۔

جس سے صحت کے شعبہ میں بہتر ی آ ئے گی اور ڈاکٹروں کی کمی کو بھی پو را کر نے میں مدد ملے گی ۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو سہولیا ت فرا ہم کر نے کی پو ر ی کوشش کررہی ہے۔بڑ ے بڑ ے منصو بے تکمیل کے آ خر ی مرا حل میں ہیں ۔ملتا ن میں میٹرو بس پراجیکٹ تکمیل کے قر یب ہے جس سے عوام کو آ را م د ہ سفر ی سہو لت میسر ہو گی ۔موٹر و ے کے پرا جیکٹ پر بھی ترقیا تی کا م تیز ی سے جا ر ی ہے ۔حکو مت پنجاب کے صاف پا نی پرا جیکٹ کے تحت دیہی علاقو ں میں بھی پینے کے صاف پا نی کی فرا ہمی کے منصو بے پر کا م جا ر ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :