عوام کو آپس میں لڑوانے کی پالیسی ترک کی جائے‘اسفندیارولی خان

جمعہ 6 مئی 2016 12:57

عوام کو آپس میں لڑوانے کی پالیسی ترک کی جائے‘اسفندیارولی خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)عوامی نیشنل اپرٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آپس میں لڑوانے کی پالیسی ترک کی جائے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے پہلے مالا کنڈ میں غیر آئینی و غیر قانونی کسٹم ایکٹ نافذ کیا ۔ اب فیڈرز سے بجلی کی تقسیم پر عوام کو دوبارہ باہم دست و گریبان کر دیا گیا ہے۔

عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے والے علاقے میں موجود بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہیں اور صوبے کے خالص پن بجلی منافع کی اصل قسط بھی صوبائی حکومت حاصل نہیں کر سکی۔عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کرنے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں۔اسفند یار ولی خان نے دیر اور سوات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام دشمن حکومتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر بھائی چارہ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے مسائل کا حل اتحاد کے ذریعے نکالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی پشت پر ہے اور مطالبات کی منظوری کیلئے ہر سطح پر نا صرف عوامی آواز اٹھائی جائیگی بلکہ مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ کھڑے اسفند یار ولی خان نے مزید کہا ہے کہ اپنے بنیادی آئینی حقوق حاصل کرنے کیلئے عوامی اتحاد و یکجہتی لازمی ہے۔عوامی اتحاد کی مضبوطی سے سرکاری و سیاسی عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔