Live Updates

لندن میں بلدیاتی انتخابات :لندن میئرشپ کیلئے پاکستانی نژادصادق خان اور زیک گولڈ اسمتھ میں کانٹے دار مقابلہ جاری

صادق خان کا ووٹوں میں پلڑا بھاری ہے، پاکستانی نژادامیدوار کے جیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، زیک گولڈ اسمتھ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں،پاکستانی نژادصادق خان ایک بس ڈرائیور کا بیٹا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 16:00

لندن میں بلدیاتی انتخابات :لندن میئرشپ کیلئے پاکستانی نژادصادق خان ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :لندن میں بلدیاتی انتخابات میں میئرشپ کے امیدوار پاکستانی نژادصادق خان کے جیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پاکستانی نژادصادق خان کا اپنے بلمقابل امیدوار زیک گولڈ اسمتھ سے ووٹوں میں پلڑا بھاری ہوگیا ہے۔جس کے باعث ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے امیدوار صادق خان کا لندن کا میئر بننے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستانی نژادصادق خان کا اپنے بلمقابل امیدوار زیک گولڈ اسمتھ سے ووٹوں میں پلڑا بھاری ہے۔لندن میئرشپ کے امیدوارزیک گولڈ اسمتھ کا تعلق اشرافیہ خاندان سے ہے جبکہ زیک گولڈ اسمتھ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں۔جس کے باعث لندن انتخابات میں پاکستانیوں کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔دوسری طرف پاکستانی نژادصادق خان کا تعلق متوسط طبقے سے ہے ۔صادق کاایک بس ڈرائیور کا بیٹا ہے ۔لندن میئرشپ کے امیدوارپاکستانی نژادصادق خان نے سیاست کا آغاز 2005ء میں کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات