وفاقی و صوبائی حکومت عوام کوآپس میں لڑوانے کی پالیسی ترک کریں،اسفندیارولی خان
عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کرنیوالوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں،بیان
جمعہ 6 مئی 2016 22:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آپس میں لڑوانے کی پالیسی ترک کی جائے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے پہلے مالا کنڈ میں غیر آئینی و غیر قانونی کسٹم ایکٹ نافذ کیا اب فیڈرز سے بجلی کی تقسیم پر عوام کو دوبارہ باہم دست و گریبان کر دیا گیا ہے۔
باچاخان مرکزسے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے والے علاقے میں موجود بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہیں اور صوبے کے خالص پن بجلی منافع کی اصل قسط بھی صوبائی حکومت حاصل نہیں کر سکی۔عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ کرنے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
اسفند یار ولی خان نے دیر اور سوات کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام دشمن حکومتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر بھائی چارہ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے مسائل کا حل اتحاد کے ذریعے نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی پشت پر ہے اور مطالبات کی منظوری کیلئے ہر سطح پر نا صرف عوامی آواز اٹھائی جائیگی بلکہ مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ کھڑے اسفند یار ولی خان نے مزید کہا ہے کہ اپنے بنیادی آئینی حقوق حاصل کرنے کیلئے عوامی اتحاد و یکجہتی لازمی ہے۔عوامی اتحاد کی مضبوطی سے سرکاری و سیاسی عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.