مشیر خزانہ بلوچستان خالد لا نگو کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مئی 2016 23:14

مشیر خزانہ بلوچستان خالد لا نگو کا عہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 مئی۔2016ء) مشیر خزانہ بلوچستان خالد لا نگو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیب کی جانب سے سیکرٹری خزانہ پنجاب مشتاق رئیسانی کو نہ صرف گرفتار کر لیا گیا بلکہ ان کی رہائش گاہ سے کروڑوں روپے بھی برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

نیب کی اس کاروائی کے بعد بلوچستان کی صوبائی حکومت شدید دباو کا شکار ہو گئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں اب مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ خالد لانگو کا کہنا ہے کہ ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ وہ سیکریٹری خزانہ پرالزام لگنے پر اخلاقا استعفا دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :