مجھے منتخب کرنے پر لندن کے شہریوں کا شکر گزار ہوں، لندن کے پہلے مسلمان مئیر صادق خان کی تقریر
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 12:15
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء) : لند ن کے پہلے مسلمان مئیر منتخب ہونےوالے صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن دنیا کا ایک عظیم شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لندن پر فخر ہے ۔ ووٹ دے کر خود پر اعتماد ظاہر کرنے پر صادق خان نے اپنے ووٹرز اور اپنے حمایتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ میں نے کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ میری طرح کا کوئی بھی لندن کے مئیر کے عہدہ پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔
لیکن میں اسے ناممکن کو ممکن بنانے پر لندن کے ہر شہری شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نےبتایا کہ لندن کو لے کر میرا ایک عزم ہے اور وہ یہ کہ میں یہاں کے تمام شہریوں کو وہ تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بناﺅں جو لندن نے مجھے اور میرے اہل خانہ کو دی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت مئیر لندن اپنی پہلی تقریر میں چوہدری محمد سرور کا بھی شکریہ ادا کیا ۔(جاری ہے)
صادق خان کا کہنا تھا کہ محمد سرور میرے دوست اور بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں، محمد سرور نے تاریخ کے پہلے مسلمان ممبر آف پالیمنٹ بنے اور اس وقت سیاست میں قدم رکھا جب مسلمانوں کے لیے بے انتہا نفرت پائی جاتی تھی ، صادق خان کا کہنا تھا کہ محمد سرور نے ہمارے لیے سیاست میں راستے ہموار کیے۔
صادق خان نے کہا کہ محمد سرور صرف پاکستان یا برطانیہ کا نہیں بلکہ پُوری مسلم دنیا کا اعزاز ہیں۔ مئیر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.