وزیراعلیٰ پنجاب سے تاجکستان کے سفیر شیر علی ایس۔جانونوف کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں،تاجک سفیر

ہفتہ 7 مئی 2016 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شیر علی ایس۔ جانونوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورتاجکستان میں اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔

دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے لئے پائیدار بنیادوں پر تسلسل کے ساتھ کام کرنا ہے۔تجارتی وکاروبار ی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں اور کاروباری طبقات کے مابین رابطے بڑھنے سے معاشی تعاون میں اضا فہ ہو گا۔

(جاری ہے)

تاجک سفیر شیر علی ایس۔

جانونوف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے فلاح عامہ کے عملی اقدامات قابل ستائش ہیں جس سے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف ملا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان خصوصا ًپنجاب کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو پائیداربنیادوں پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔