شہبازشریف نے پنجاب میں اعلی معیار کیساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے:صدر چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن

میں ذاتی طورپر شہبازشریف کے عوامی خدمت کے ویژن سے بہت متاثر ہوں،ژیانگ ژوئی ژوان

ہفتہ 7 مئی 2016 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) صدر چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن ژیانگ ژوئی ژوان نے پنجاب میں ترقی کے تیزرفتار عمل کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کی اورکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورسمیت پنجاب میں تیزرفتاری اور اعلی معیار کیساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے اورترقی کا یہ عمل دیکھ کرمجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور میں ذاتی طورپر شہبازشریف کے عوامی خدمت کے ویژن سے بہت متاثر ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار پاکستان آیا ہوں اور پنجاب کی ترقی کے حوالے سے بہت کچھ سن رکھا تھا اور یہاں آکر میں نے اپنی آنکھوں سے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھا ہے جو کہ شاندار ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اوراس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :