2018ء میں 31ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحت حاصل کرلیں گے ،خواجہ آصف

اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار19900میگاواٹ ہے،وفاقی وزیرپانی وبجلی

ہفتہ 7 مئی 2016 23:05

2018ء میں 31ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحت حاصل کرلیں گے ،خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ 2018ء میں 31ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحت حاصل کرلیں گے ،اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار19900میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روزاپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں بجلی کی پیدوارمیں 11987میگاواٹ اضافہ کیاگیااورملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار19900میگاواٹ ہوگئی ہے اوررواں ماہ چشمہ نیوکلیئرپلانٹ سے 680میگاواٹ اورتوانائی کے قابل تجدیدمنصوبوں سے 2018ء میں1033میگاواٹ اضافی بجلی پیداہوگی ،2017ء میں سولرواٹراورکچرے سے 601ایل این جی کے ذریعے پھکی پاورپلانٹ سے 800ہوئی پاورپلانٹ سے 800حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ سے 800مئی2017ء میں پنجاب میں گیس کے پلانٹس سے 800اورستمبرمیں مزید400اورخیبرپختونخواہ میں پانی سے 250میگاواٹ بجلی پیداہوگی اوراس طرح 2018ء تک ہم 31ہزارمیگاواٹ سے زائدبجلی پیداکرنے کے قابل ہوجائیں گے

متعلقہ عنوان :