دبئی: میڈیکل ویزہ مزید آسان کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 7 مئی 2016 23:18

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مئی 2016ء): جنرل ڈائرکیٹوریٹ آف ریذیڈینسی اینڈ فارنرز افئیرز نے میڈیکل ویزے کے طریقہ کا رکو آسان بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل ویزے کو آسان بنانے کا مقصد میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینا ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق 2021تک مڈیکل ٹورِسٹ کی تعدا د 1.3تک پہنچ جائے گی۔ 2015میں 630,831میڈیکل ٹورسٹس نے دبئی 26 ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے آئے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 298,359کا رتعلق دوسرے ممالک سے تھا۔دبئی حکومت کو اس مد میں تقریباََ 1,004,930,535درہم ریوینو حاصل ہُوا۔اگلے پانچ سالوں میں میڈیکل ٹورِسٹس کی تعداد میں 13فیصد آضافہ متوقع ہے۔اس حساب سے 2021تک 1,313.360میڈکل ٹوڑسٹس متوقع ہیں جن میں سے 692,191اندرونی اور 621,169کا تعلق دوسرے ممالک سے ہو گا۔ 2015میں زیادہ تر طبی سیاحوں کا تعلق ایشیائی ممالک سے تھا ، جن کی تعداد 43فیصد بنتی ہے۔29فیصد کا تعلق جی سی سی ممالک سے تھا۔جبکہ 15 فیصد یورپین ممالک سے تھے۔