وزیر اعظم نوازشر یف پانامہ لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے سکتے ہیں‘ سینیٹر جہا نگیر بدر

پاکستان میں کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے ‘پاکستان میں کر پشن اس لیے بڑھ رہی ہیں کیونکہ یہاں لوگوں کا شفاف احتساب نہیں ہوتا‘انٹرویو

اتوار 8 مئی 2016 22:57

وزیر اعظم نوازشر یف پانامہ لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے سکتے ہیں‘ سینیٹر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر جہا نگیر بدرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف پانامہ لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے سکتے ہیں‘ پاکستان میں کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے ‘پاکستان میں کر پشن اس لیے بڑھ رہی ہیں کیونکہ یہاں لوگوں کا شفاف احتساب نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جہا نگیر بدر نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف ماضی میں بھی ایک موقعہ پر حکومت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں اس لیے میں سمجھتاہوں کہ پاکستان کی سیاست میں کسی بھی وقت کچھ ممکن ہے اس لیے وزیر اعظم نوازشر یف پانامہ لیکس کے معاملے پر بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں مگر آنیوالے وقت میں کیا ہوگا انتظار کر نا پڑ یگا ۔

ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر بدر نے کہا کہ پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کا احتساب ہو نا چاہیے احتساب کے نام پر انتقام نہیں لیا جانا چاہیے اور ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو کوئی نہیں پو چھتا اس لیے ملک میں کر پشن بڑھ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :