لاہور ‘ پو لیس کا2افراد کو برہنہ کر کے چارپائی سے بندھ کر تشدد ‘تصویر نے پو لیس کے تشدد کی باقاعدہ تصدیق کر دی

اتوار 8 مئی 2016 22:57

لاہور ‘ پو لیس کا2افراد کو برہنہ کر کے چارپائی سے بندھ کر تشدد ‘تصویر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقہ شالیمار تھانہ میں پو لیس کا2افراد کو برہنہ کر کے چارپائی سے بندھ اور زمین پرلٹا کر تشدد ‘تصویر نے پو لیس کے تشدد کی باقاعدہ تصدیق کر دی جبکہ پو لیس نے نوسربازی کے الزام میں گر فتار دونوں افراد کو کامونکی منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شالیمار پو لیس نے فراز مسیح اور ڈویا مسیح نامی دو افراد کو 6روز پہلے نوسر بازی کے الزام میں حراست میں لیا مگر ان پر باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مر ضی کا بیان لینے کی کوشش کی جسکے لیے پو لیس نے دونوں کا برہنہ کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس حوالے سے فراز مسیح کو چارپائی سے بندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی تصویر بھی سامنے آگئی ہیں جبکہ پو لیس نے معاملے پر پردہ ڈالنے کیلئے دونوں افراد کو کامونکی منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :