اقتصادی اصلاحات اور دہشت گردوں کے خلاف اقدامات سے پاکستانی کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،پاک چین اقتصادی راہدری سے خطے میں خوشحالی آئے گی

امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کی تقریب سے خطاب

اتوار 8 مئی 2016 23:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات اور دہشت گردوں کے خلاف اقدامات سے پاکستانی کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،پاک چین اقتصادی راہدری سے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو واشنگٹن میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات اور دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات سے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں اقتصادی خوشحالی آئے گی۔ پاکستانی سفیر جلیل عباس نے کہا کہ پاکستانی نوجوان امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ترقی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :