وزیراعظم نوازشریف کا میو ہسپتال لاہور میں بجلی کی بندش پر اظہار برہمی ،ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت

اتوار 8 مئی 2016 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میو ہسپتال میں بجلی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے لاہور کے میو ہسپتال میں بجلی کی طویل بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی بندش کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔