علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر شہباز تاثیر کا ’ویلکم بیک ‘کا ٹویٹ

منگل 10 مئی 2016 15:38

علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر شہباز تاثیر کا ’ویلکم بیک ‘کا ٹویٹ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے ”ویلکم بیک “کا ٹویٹ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی کی تین سال اور ایک دن کے بعد افغانستان سے بازیابی پر شہباز تاثیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویلکم بیک علی حیدر گیلانی کا ٹوئیٹ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ2016 ء پاکستان کے لئے بہت اچھا سال ہے اللہ ان کے اہلخانہ کو یہ خوشیاں مبارک کرے ۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب کے بیٹے شہباز تاثیر کو بھی اگست 2011ء میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کر لیا گیا تھا اور رواں سال 8مارچ کو انہیں بازیاب کروایا گیا ہے ۔