علی حیدر گیلانی کو پاکستان سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ افغان صدر کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 16:50

علی حیدر گیلانی کو پاکستان سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ افغان ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو آج بازیاب کروایا گیا جس کے بعد انہیں صحت خرابی کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے کابل لایا گیا۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اشرف غنی نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو صوبہ پکتیکا سے آپریشن کے دوران بازیاب کروایا گیا۔ افغان صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں افغان فورسز اور اتحادی افواج کے کامیاب آپریشن کو سراہتا ہوں۔ یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 3 سال بعد افغانستان سے بازیاب کروایا گیا۔ علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013ء میں اغوا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :