علی حیدرگیلانی کی بازیابی، مقدمہ کا ایک ملزم ہلاک،دوسرا اشتہاری ہے

منگل 10 مئی 2016 22:59

ملتان۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے بازیاب ہونیوالے بیٹے علی حیدرگیلانی کے اغواء کا تھانہ سیتل ماڑی میں مختلف دفعات اورانسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت درج ہواتھا جبکہ مقدمے کا نامکمل چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1ملتان میں جمع کرایاگیا۔

(جاری ہے)

اس مقدمے کاایک ملزم بلال لانگ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ایک ملزم محمد اقبال عرف بالا جو ڈیرہ اسماعیل خان کارہنے والا ہے ،اشتہاری قراردیاجاچکاہے۔

ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی افضل گجر نے مزید بتایا کہ باقی ملزمان نامعلوم ہیں ، پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ علی حیدرگیلانی کے اغواء کی تفتیش میں ازبک گروپ ملوث تھاجوعلی حیدرکو ملتان سے اغواء کرنے کے بعد افغانستان لے گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :