اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 مئی 2016 13:59

اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مئی 2016ء) :پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن نے جہاں انکوائری کمیشن کا مطالبہ کیا وہیں وزیر اعظم نواز شریف سے پارلیمنٹ میں آ کر بیان دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے دو روز قبل ایوان میں بیان دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف بروز جمعہ ایوان کی کارروائی میں شرکت کریں گے جس پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے لیے ایک سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیر اعظم نواز شریف کے لیے اپوزیشن کی جانب سے تیار کیا گیا سوالنامہ جن سوالات پر مشتمل ہیں جو درج ذیل ہیں:وزیر اعظم بتائیں کہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی مے فئیر اپارٹمنٹس میں کیا دلچسپی ہے؟مے فئیر اپارٹمنٹ کب خریدا گیا؟ خریداری کے لیے فنڈز کا کیا ذریعہ تھا؟مے فئیر اپاٹمنٹ کی خریداری کے دوران کتنا ٹیکس ادا کیا؟ کیا وزیر اعظم آگاہ ہیں کہ کلثوم نواز اپارٹمنٹ کی خریداری کا بیان دے چکی ہیں؟کیا وزیر اعظم برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر سے آگاہ ہیں؟برطانوی اخبار میں کلثوم نواز کا بیان شائع ہوا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے اپارٹمنٹس خریدے ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کی فیملی، نیسکول ، نیلسن ان اپارٹمنٹس کے مالک ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے1985سے 2016کے مابین کن کن پراپرٹیز کی خریدو فروخت کی؟ کیا خریدی اور فروخت کی گئی پراپرٹی سے وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ نے فوائد حاصل کیے؟کیا وزیر اعظم چودھری نثار کے اپارٹمنٹ سے متعلق 2012کے بیان سے واقف ہیں؟چوہدری نثار نے بیان دیا کہ وزیر اعظم نے یہ اپارٹمنٹس 1993میں خریدے تھے۔

کیا یہ سچ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں اور بیٹی کے انڈسٹریل یونٹ میں شئیرز ہیں؟ کیا شریف خاندان کی ملکیت والے انڈسٹریل یونٹس میں اتفاق اور چودھری شوگر مل شامل ہیں؟وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کی تعداد کتنی ہے؟ ان آف شور کمپنیوں کے بنک اکاﺅنٹس اور پراپرٹی کی کل کتنی مالیت ہے؟ کیا وزیر اعظم کے بیٹے اور بیٹی ان پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہیں؟ وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں نے اپنی دنیا بھر سے آمدن خصوصا جو آف شور کمپنیوں سے آتی ہے اسے ڈکلئیرکیا؟