شہباز تاثیر ،علی حیدر گیلانی ۔۔۔خصوصی طیاروں سے سفراورمنگل ‘ بدھ کے دنوں کا حسین اتفاق

بدھ 11 مئی 2016 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادوں کی بازیابی کی خبر اور گھروں کو واپسی کے حوالے سے منگل اور بدھ کے دنوں کا حسین اتفاق دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر تقریباً ساڑھے چار سال بعد آٹھ مارچ بروز منگل کو کوئٹہ کے علاقہ کچلاک سے بازیاب ہوئے تھے تاہم ان کی اپنے گھر واپسی 9مارچ بروز بدھ کے روز ممکن ہو سکی تھی ۔

اسی طرح یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی افغانستان کے علاقہ غزنی سے 10مئی بروز منگل کے روز بازیابی کی خبریں موصول ہوئیں اور انہیں بھی ایک روز بعد 11مئی بروز بدھ کو افغانستان سے لاہور لایا گیا ۔ بازیابی کے بعد دونوں کی خصوصی طیاروں کے ذریعے اپنے گھروں کو واپسی کو بھی حسین اتفاق قرار دیا جارہا ہے۔