علی حیدر گیلانی کو دہشت گردوں نے ملتان سے اغواء کر کے فیصل آباد پہنچایا

بعدازاں وزیرستان کے راستے افغانستان منتقل کردیا گیا، دہشت گردوں نے اغواکے بعد کبھی رقم کا مطالبہ نہیں کیا ۔ذرائع نجی ٹی وی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 مئی 2016 19:15

علی حیدر گیلانی کو دہشت گردوں نے ملتان سے اغواء کر کے فیصل آباد پہنچایا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11مئی۔2016ء) :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو دہشت گردوں نے ملتان سے اغواء کر کے فیصل آباد پہنچایا،جہاں سے انہیں وزیرستان کے راستے افغانستان منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں افغانستان سے بازیاب ہونے والے علی حیدر گیلانی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اغواء کرنے کے بعد ان سے کبھی رقم کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان سے یہی کہا جاتا تھا کہ جب ان کے ساتھی رہا ہوجائیں گے تو انہیں بھی چھوڑ دیا جائیگا۔