وزیراعظم کے اپنے احتساب کے اعلان کے بعدکسی سوال کی گنجائش نہیں ،شاہدخاقان عباسی

اپوزیشن سارے معاملے سے کیانکالناچاہتی ہے ؟واضح کرے پارلیمانی کمیٹی بنے یاجوڈیشل کمیشن وزیراعظم تمام سوالات کے جواب اورحقائق قوم کے سامنے رکھیں گے،نجی ٹی و ی سے گفتگو

بدھ 11 مئی 2016 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم کے اپنے احتساب کے اعلان کے بعدکسی سوال کی گنجائش نہیں ہے ،اپوزیشن اس سارے معاملے سے کیانکالناچاہتی ہے ؟واضح کرے پارلیمانی کمیٹی بنے یاجوڈیشل کمیشن وزیراعظم تمام سوالات کے جواب دیں گے اورحقائق قوم کے سامنے رکھیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم نے پہلے دن سے اپنے آپ کواحتساب کیلئے پیش کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے میرااحتساب ہو،اس کے بعداپوزیشن کے سوال سمجھ سے بالاترہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے تمام اثاثے ظاہرہیں ،بات سوالوں کے جواب کی نہیں بات صرف یہ ہے کہ اپوزیشن سارے معاملے سے کیانکالناچاہتی ہے ،وہ سات نہیں 700سوال کریں تووزیراعظم جواب دینے کیلئے تیارہیں ۔انہونے کہاکہ اپوزیشن اس معاملے میں خودتفتیشی افسربنناچاہتی ہے ،عمران خان نے توآج معاملہ نیب کے سپردکرنے کامطالبہ کیاہے ۔وزیراعظم حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے اورجوڈیشل کمیشن ہویاپارلیمانی کمیٹی ہووزیراعظم تمام سوالات کے جوابات دیں گے

متعلقہ عنوان :