Live Updates

عمران خان قومی سیاست میں منافرت، انتشار، بہتان تر اشی اور بدتمیزی کی علامت بن چکے ہیں،پی ٹی آئی حصول اقتدار کیلئے قومی مفاد اور جمہوریت سے کھیل رہی ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

بدھ 11 مئی 2016 22:48

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فکری بد دیانت نہ دیکھا ہے نہ سنا، پی ٹی آئی حصول اقتدار کیلئے قومی مفاد اور جمہوریت سے کھیل رہی ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں جتنے یو ٹرن عمران نے لئے اتنے کسی اور نے نہیں لئے، عمران خان قومی سیاست میں منافرت، انتشار، بہتان تر اشی اور بدتمیزی کی علامت بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی انسداد کرپشن چاہتی ہیں تو سندھ اور کے پی کے میں لوٹ مار کا سلسلہ بند کیوں نہیں کرتیں۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی اپوزیشن کا ناٹک رچانے کی بجائے اپنے اپنے صوبوں میں اچھی حکمرانی پر توجہ دیں، بلاول زرداری عمران کے لب و لہجہ کو اپنا کر پی پی پی کو مزید پیچھے لے جائیں گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈیفالٹرز کا ایک سیاستدان وکیل چیف جسٹس کی جگہ لینے کی کوشش نہ کرے۔ گالیوں اور الزامات کی بوچھاڑ سندھ اور کے پی کے کے حکمرانوں کو کوئی فائدہ نہیں دیں گی۔ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کی بربادی کا حساب ہماری بجائے بلاول کے بابا سے مانگیں۔ تم گالیاں نکالتے رہو ہم کام اور کارکردگی سے مقابلہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات