قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سید یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد

بدھ 11 مئی 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے علی گیلانی کی بازیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔