عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں دہشت گردوں‌کے علاج سے متعلق فیصلہ سنا دیا

رینجرز کے تفتیشی افسر پر عائد الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ عدالت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 14:25

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں دہشت گردوں‌کے علاج سے متعلق فیصلہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں دہشت گردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم حسین کے تفتیشی افسر پر جانبداری کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ۔ عدالت کا کہنا تھا ک ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں تفتیشی افسر نے غیر جانبداری سے کام لیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دئے کہ اس کیس میں تفتیشی افسر کی جانبداری ثابت نہیں ہوئی۔ جبکہ رینجرز کی دستاویزات کی گمشدگی پر تفتیشی افسر پر عائد الزامات بھی ثابت نہیں ہو سکے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ رینجرز کی درخواست پر ٹرائل کے دوران دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو 16 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ رینجرز کی جانب سے تفتیشی افسر کے خلاف جانبداری کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دئے ہیں کہ رینجرز کے تفتیشی افسر پر عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :