امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 16:52

امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ہیلری کلنٹن نے یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ آپ کی وزارت عظمیٰ اور میری وزارت خارجہ کے دوران پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات بہتر رہے۔ ہیلری نے ٹیلی فونک رابطے میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کہا کہ اگر میں صدر منتخب ہو گئی تو آپ کو اہل خانہ سمیت وائٹ ہاؤس مدعو کروں گی۔ ٹیلی فونک رابطے میں ہیلری کلنٹن نے چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔