آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 17:04

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 5 دہشتگردوں کی پھانسی کی سزا کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سبین محمود کے قتل اور سانحہ صفورا میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گرد صالح مسجد میں بارودی سرنگ میں دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزا پانے والے پانچوں دہشت گردوں کا فوجی عدالت میں ٹرائل کیا گیا۔تمام دہشت گردوں نے عدالت کے سامنے اپنا جرم قبول کیا۔ 5 دہشتگردوں میں طاہر حسین منہاس،سعد عزیز اور اسدالرحمان، حافظ ناصر اورمحمد اظہر عشرت شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام سزا یافتہ دہشت گرد القاعدہ کے سرگرم رکن تھے۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں بھی ملوث تھے۔