حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 12 مئی 2016 23:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا چار گھنٹے کے بعد بوگیوں کو پٹری پر چڑھا کر ٹریک کو بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ریلوے یارڈ ٹنڈویوسف پھاٹک کے قریب روہڑی سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک بند ہو گیا تاہم اس حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور بوگیاں بھی کافی حد تک محفوظ رہیں، اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریلوے ٹریک کی مرمت کرنے اور پٹڑٰ سے اترنے والی بوگیاں چڑھاکر چار گھنٹے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردیا، ریلوے پولیس کی طرف سے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے،ریلوے حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ تخریبکاری کا بھی اندیشہ ہے، گذشتہ تین روز کے دوران حیدرآباد میں مال بردار ٹرینوں کا یہ چوتھا حادثہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :