وزیراعلیٰ کا ملت پارک میں واسا کے پائپ تلے آ کر بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 12 مئی 2016 23:03

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملت پارک شاہ کمال روڈ کے علاقے میں واسا کے پائپ تلے آ کر بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جاں بحق بچے کے زخمی بھائی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔