پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کی متضاد اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 مئی 2016 00:58

پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے صوبائی حلقہ پی کے 8 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مرتب کیے جا چکے ہیں تاہم اب تک کسی ایک امیدوار کی واضح کامیابی کا اعلان نہیں ہو پایا۔

نتائج کے حوالے سے کئی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کچھ نجی ٹی وی چینلز سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ملک طہماش نے کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ کچھ نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار وسیم حیات کی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔