ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بجلی چوری کے ملزم کی ضمانت منظور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 13 مئی 2016 22:15

راولپنڈی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13مئی۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بجلی چوری کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی محمد منیر کو تھانہ نصیر آباد پولیس نے بجلی چوری کرنے کی شکایت موصول ہونے پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا ملزم نے بل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالے نے منظور کر لیا ،تھانہ پیرودہائی پولیس نے راحت اللہ سے 635گرام چرس برآمد کرکے پرچہ درج کیا تھا جسکی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر تے ہوئے عدالت نے رہا کر دیا،جبکہ مسمات نسرین اختر کی جانب سے علاقہ مجسٹریٹ وغیرہ کے نام دی جانے والی درخواست کو خارج کر دیاگیادوسری جانب مقدمہ قتل کے ملزم ندیم شہزاد کے وکیل ملزم کے بیان داخل نہ کراسکے جس پر عدالت نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی ،جبکہ تھانہ پیرودہائی کی22.Aکی درخواست کو خارج کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :