چیف جسٹس آ ف پاکستان کا کا جوابی خط وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوگیا

چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کیا ہے اور نہ ہی ٹی او آرز اپوزیشن کی مشاورت سے بنانے کا کہا ہے حکومتی ذرائع

جمعہ 13 مئی 2016 22:25

چیف جسٹس آ ف پاکستان کا کا جوابی خط وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوگیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) چیف جسٹس آ ف پاکستان کا جوابی خط وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوگیا نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کیا ہے اور نہ ہی ٹی او آرز اپوزیشن کی مشاورت سے بنانے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قانون جوابی خط کا جائزہ لے رہی ہے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس نے کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا پانا ما لیکس کی تحقیقات سے متعلق ضروری قانون سازی کی تجویز دی گئی ہے حکومت سے کہاگیا ہے کہ یہ بھی ظاہر کیا جائے کہ تحقیقات کن افراد گروپس یا خاندان کے بارے میں ہونی ہیں یہ نہیں کہاگیا کہ ٹی او آر اپوزیشن کی مشاورت سے بنائے جائینگے بلکہ خط میں تو ٹی او آرز کے لفظ کا ذکر تک نہیں ہے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون وانصاف چیف جسٹس کے جوابی خط پر قانونی رائے تیار کررہی ہے جس پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائیگی وزارت قانون چیف جسٹس کے جوابی خط پر حکومت کی قانونی و آئینی پوزیشن خط میں اٹھائے گئے قانونی نکات کے ممکنہ جواب اور اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آر کے معاملے پر مذاکراتی عمل کے بارے میں تجاویز بھی دے گی ۔