Live Updates

عمران خان نے 1983 میں نیازی سروسز لمیٹڈ کے نام سے آف شور کمپنی بنائی،پا کستان کی سب سے پرانی آف شور کمپنی عمران خان کی ہے جو انہوں نے ٹیکس بچانے کے لئے بنائی ،وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر عمر

جمعہ 13 مئی 2016 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے 1983 میں نیازی سروسز لمیٹڈ کے نام سے آف شور کمپنی بنائی۔ پاکستان کی سب سے پرانی آف شور کمپنی عمران خان کی ہے ۔ انہوں نے یہ کمپنی ٹیکس بچانے کے لئے بنائی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کی آف شور کمپنی تسلیم کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت ہیں ۔

عمران خان نے 1983 میں نیازی سروسز لمیٹڈ کے نام سے آف شور کمپنی بنائی ۔ انہوں نے یہ کمپنی ٹیکس بچانے کے لئے بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے پرانی آف شور کمپنی عمران خان کی ہے ۔ تحریک انصاف نے بھی آج آف شور کمپنی کی تصدیق کر دی ہے ۔ وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ عمران اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لئے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :