تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے شریف خاندان کے5 اہم شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں
ثابت کریں گے شریف خاندان نے اپنے اصل اثاثے چھپا رکھے ہیں، رہنما پی ٹی آئی محمد مدنی
ہفتہ 14 مئی 2016 18:16
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) تحریک انصاف اثاثے چھپانے پر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف خاندان کی 5 اہم شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما محمد مدنی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی جو تفصیلات فراہم کیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں لہذا الیکشن کمیشن وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 159 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم کرے۔
درخواست میں حمزہ شہباز کی جانب سے حلقہ 119، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے حلقہ این اے 21 اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے سینیٹ ٹیکنوکریٹ کے لئے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما محمد مدنی کا کہنا ہے کہ ہم ثابت کریں گے کہ شریف خاندان کی اہم شخصیات نے اپنے اثاثوں کی اصل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور پھر مرکزی اور صوبائی حکومت کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.