لندن کے میئر صادق خان کے ہندو مندر کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئیں

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 14 مئی 2016 22:12

لندن کے میئر صادق خان کے ہندو مندر کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا پر مشہور ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی۔2016ء) لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان کی انتخابات سے چند روز قبل سوامی نارائن مندر دورے کی تصاویر انٹرنیٹ پر مشہور ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انتخابات سے چند روز قبل سوامی نارائن مندر کے دورہ کے موقع پر صادق خان نے مندر میں جاری عبادات میں حصہ بھی لیا اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ شری سوامی نارائن مندر لندن میں ان کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے اور میئر منتخب ہونے پر وہ لندن میں بھارتی کمیونٹی کیلئے آواز بلند کریں گے جبکہ لندن، بھارت دوستی کو مزید مضبوط کریں گے ان کی کوشش ہو گی کہ جلد از جلد تجارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بھارت جائیں ۔

متعلقہ عنوان :