Live Updates

عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں

14 اپریل 2003 کو فلیٹ 7 لاکھ 15 ہزار 117 پاؤنڈز میں بیچا ،ایجنٹ کو 16 ہزار 802 پاؤنڈز کمیشن ، وکیل فیس اور اخراجات کی مد میں 763 پاؤنڈز ادا کیے گئے،دیکھ بھال کے لئے 176 پاؤنڈز اور انشورنس کی مد میں 525 پاؤنڈز ادا کیے گئے ،فلیٹ کی فروخت پر کمپنی کو 6342 پاؤنڈز ، کل 24 ہزار 342 پاؤنڈز ادا ہوئے ، عمران خان کو 6 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز ملے ، دستاویزات

ہفتہ 14 مئی 2016 23:32

عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں، انہوں نے 7لاکھ 15ہزار 117پاؤنڈز میں 14 اپریل 2003 کو فلیٹ فروخت کیا، فلیٹ کی دیکھ بھال کے لئے 176 پاؤنڈز جب کہ فلیٹ انشورنس کی مد میں 525 پاؤنڈز ادا کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو عمران خان کے لندن میں فلیٹ کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق عمران خان نے 14 اپریل 2003 کو فلیٹ فروخت کیا ۔

انہوں نے یہ فلیٹ 7 لاکھ 15 ہزار 117 پاؤنڈز میں بیچا۔ فلیٹ کی فروخت پر ایجنٹ کو 16 ہزار 802 پاؤنڈز کمیشن دی گئی ۔ وکیل فیس اور اخراجات کی مد میں 763 پاؤنڈز ادا کیے گئے ۔ دستاویزات کے مطابق فلیٹ کی دیکھ بھال کے لئے 176 پاؤنڈز اور انشورنس کی مد میں 525 پاؤنڈز ادا کیے گئے ۔ فلیٹ کی فروخت پر کمپنی کو 6342 پاؤنڈز ادا کیے گئے ۔ فلیٹ کی فروخت پر کل 24 ہزار 342 پاؤنڈز ادا ہوئے ۔ تمام ادائیگیوں کے بعد عمران خان کو 6 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز ملے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :