Live Updates

عمران خان کے آف شور کمپنی کے اعتراف کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کے حوالے سے متضاد دعوے بھی سامنے آگئے

پی ٹی آئی چیئرمین نے انگلینڈ میں 1971 سے 1976 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی ،تقریبا6سال کے گیپ کے بعد 1983 سے 1988 تک ساسکس کاؤنٹی کا بھی حصہ رہے

اتوار 15 مئی 2016 23:14

عمران خان کے آف شور کمپنی کے اعتراف کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کے حوالے سے متضاد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آفشور کمپنی کے اعتراف کے بعدانکے کاؤنٹی کرکٹ کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آگئے ،عمران خان تقریبا 6 سال تک کاؤنٹی کرکٹ سے دور رہے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر موجود عمران خان کے کرکٹ کیریئر سے متعلق بائیو گرافی کے مطابق عمران خان یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں 1973 سے 1975 کے دوران بلیوز کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں ۔

عمران خان نے انگلینڈ میں 1971 سے 1976 تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی اس دوران وہ میڈیم فاسٹ باؤلر کے بطورپر جانے جاتے تھے۔ عمران خان نے 1983 سے 1988 تک ساسکس کاؤنٹی بھی کھیلی ۔ عمران خان نے 1971 میں پہلی دفعہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا میچ کھیلا جب کہ اس کے تین سال بعد ون ڈے کیرئیر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف نوٹگھنم میں کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :