وزیراعظم نوازشریف ترکی کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اتوار 15 مئی 2016 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف ترکی کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ترکی کانجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم(کل ) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ پاناما لیکس کے ہنگامے اور بچوں کا نام آنے پر اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔

اپوزیشن نے بھی اس حوالے سے سات سوالات پر مشتمل سوالنامہ ایوان میں جمع کرا رکھا ہے اور مسلسل مطالبہ بھی کر رہی ہے کہ وزیر اعظم ان سوالات کا جواب دیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف ترک صدر طیب اردگان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کیلئے نجی دورے پر ترکی گئے تھے جبکہ اس سے قبل انہوں نے دورہ تاجکستان میں کاسا 1000منصوبے کا افتتاح کیا۔