دہشت گردی کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ، دنیا کو اسلام کا صحیح چہرہ دکھانے کی ضرورت ہے، مدارس کی اصلاحات کے لئے مسلم امہ کو مل کر کوششیں کرنی چاہیں ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا بین الاقوامی مدارس کانفرنس سے خطاب

اتوار 15 مئی 2016 23:14

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ، دنیا کو اسلام کا صحیح چہرہ دکھانے کی ضرورت ہے، مدارس کی اصلاحات کے لئے مسلم امہ کو مل کر کوششیں کرنی چاہیں ۔ وہ اتوار کو یہاں بین الاقوامی مدارس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مدارس کا نصاب بہتر کرنے کے لئے مسلم ممالک فورم بنائیں مدارس کی اصلاحات کے لئے مسلم امہ کو مل کر کوششیں کرنی چاہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے نہ ہی کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت دیتا ہے ۔ سردار یوسف نے کہا کہ مسلم امہ کے متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ مسلم امہ کو متحد ہو کر دنیا کے سامنے اسلام کا صحیح چہرہ دکھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :